Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا

Now Reading:

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا
جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن خریداری کیس میں مجرم  قرار دے دیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصوروار قرار پائے ہیں۔

امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی موجودہ صدر کے بیٹے کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ امریکی صدر کے بیٹے نے 2018ء میں منشیات اور ہینڈ گن سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔

ریاست ڈیلاویئر کی 12 اراکین پر مشتمل جیوری نے ہنٹر بائیڈن پر 3  الزامات درست قرار دیے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  ہنٹر بائیڈن  کے خلاف فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں ۔ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور آئندہ مقدمے کے نتائج کو بھی مانیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  بیٹے کی سزاصدارتی حکم سے معاف نہیں کروں گا۔ عدالتی نظام پر بھروسہ ہے،ہنٹر بائیڈن فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے  کے لیے ابھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

 ہنٹر بائیڈن کو 25 برس قید اور ساڑھے 7 لاکھ ڈالرز جرمانہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتخابی ریلی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی
’ایکس‘ کا بلیو ٹک ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی قرار، یورپی کمیشن
سعودی اسپتال میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دل کی 3 کامیاب پیوند کاری
سعودی عرب، رہائشی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، 20 ہزار سے زائد افراد گرفتار
غزہ میں ملبے تلے خواتین اور بچوں کی لاشیں برآمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر