Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماس کا اسرائیلی ٹینک پر حملہ، 8 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا 

Now Reading:

حماس کا اسرائیلی ٹینک پر حملہ، 8 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا 

فائل فوٹو

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے رفح میں ایک ہی حملے میں 8 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک ہی حملے میں اسرائیل کے 8 فوجیوں کو ہلاک کردیا، حماس کی جانب سے اسرائیلی ٹینک کو راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس سے فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے یہ حماس کا اب تک کا یہ سب سے خطرناک حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حماس کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں  صبح 5 بجے کے قریب اسرائیلی ٹینک کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے ظلم وبربریت کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

Advertisement

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جب کہ ان حملوں میں 85 ہزار سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے کی ناکامی پر امریکی سیکرٹ سروس کی سربراہ مستعفی
حسینہ واجد نے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، کوٹا سسٹم کا فیصلہ منظور کر لیا
پنشن بجٹ میں کمی، چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ
بھارتی بحریہ کا فریگیٹ آئی این ایس برہمہ پترا آتشزدگی کا شکار ہوکر ڈوب گیا
سیکرٹ سروس ٹرمپ کی حفاظت کے مشن میں ناکام رہی، ڈائریکٹر کا اعتراف
جو بائیڈن کا اپنے سپورٹرز سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر