
بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بیرون ملک سیاسی پناہ مانگنے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں بیرون ملک سیاسی پناہ مانگنے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی وزارت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق محسن نقوی کی ہدایت پر وفاقی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائیں گے اور ان کی دوبارہ تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News