ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی یوگنڈا کیخلاف آسان فتح

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی یوگنڈا کیخلاف آسان فتح
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی یوگنڈا کیخلاف آسان فتح

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹ سے شکست  دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 41 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی فن ایلن  تھے جنہوں نے 9 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 22 اور رچن رویندرا ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوگنڈا کی جانب سے ریاضت علی شاہ وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے یوگنڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

یوگنڈا کی پوری ٹیم  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں 40 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ کینیتھ ویسوا 11 رنز بناکر نمایاں رہے تھے دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3، ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے 2،2 جبکہ لوکی فرگیوسن نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر