Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور کرلی

Now Reading:

سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور کرلی
سلامتی کونسل

سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو8ماہ بعد ہوش آگیا،  غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور کرلی گئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری میں 14  ووٹ آئے جبکہ ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا۔

سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ منظوری سے پہلے امریکہ اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے درمیان قرارداد کے مسودے پر 6 روز تک بات چیت ہوئی جس کے بعد امریکہ نے قرارداد کو حتمی شکل دی۔

جنگ بندی کی اس تجویز کا مسودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منظور کیا تھا۔

قرارداد کے مطابق اسرائیل نے یہ تجویز منظور کر لی ہے اور حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کر لے اور دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے قرارداد پر عمل کریں۔

Advertisement

قرارداد کے مطابق دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز تین حصوں پر مشتمل ہے، پہلا مرحلہ یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ قلیل مدتی جنگ بندی سے متعلق ہے۔

دوسرے مرحلے میں دشمنی  کے مستقل خاتمے  کے ساتھ ساتھ غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔

تیسرا مرحلہ انکلیو کے طویل المدتی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور یہ تباہ حال غزہ کے لیے ایک کثیر سالہ تعمیر نو کا منصوبہ شروع کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکرٹ سروس ٹرمپ کی حفاظت کے مشن میں ناکام رہی، ڈائریکٹر کا اعتراف
جو بائیڈن کا اپنے سپورٹرز سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ
اسرائیلی کابینہ نے یو این ایجنسی انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا
ڈونلڈ ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں، کاملا ہیرس
برطانیہ کاروشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ
امریکی صدر جو بائیڈن کورونا سے صحتیابی کے بعد آج وائٹ ہاؤس واپس آجائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر