Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرینی صدر نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کردی

Now Reading:

یوکرینی صدر نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کردی
یوکرینی صدر

یوکرینی صدر نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کردی

یوکرینی صدر نے روسی صدر کی جنگ بندی کی مشروط دعوت مسترد کر دی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے پیش کی جانے والی مذاکرات کی دعوت مسترد کر دی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کو مذاکرات کی مشروط دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین  اگر بات چیت سے جنگ کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو نیٹو ممبر شپ کے دعوے سے دستبردار ہو اور مشرقی علاقے سے فوج واپس بلائے۔

انہوں نے کہا  تھا کہ ان اقدامات کے بعد  ماسکو جنگ بندی کردے گا اور بات چیت کاآغاز کردیا جائے گا۔

ولادیمیر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین سے متعلق سمجھوتوں کو عالمی معاہدے بنانا ہوگا۔ کریمیا اور سیوستوپول کو بھی روسی علاقے تسلیم کرنا ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین تنازعہ روس سے مخلصانہ بات چیت کیے بغیر کبھی حل نہیں ہوگا۔

روسی صدر نے کہا  تھا کہ  روس تاریخ کا سانحے سے بھرا صفحہ پلٹ کر یوکرین اور یورپ سے تعلقات بتدریج بہترکرنا چاہتا ہے   تاہم اگر یوکرین اور مغرب بات چیت کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں تو وہی خون خرابے کے ذمہ دار ہوں گے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا   تھا کہ روس پہلے روز سے امن چاہتا ہے مگر مغرب نہ صرف روس کے مفادات کو نظرانداز کررہا ہے بلکہ یوکرین کو روس سے مذاکرات کرنے سے بھی روک رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
داعش نے مسقط میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
مودی ایکس پر 100 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے 
شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر بن گئیں
عمان: مجلس کے دوران دہشتگروں کا حملہ، 4 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق
الیکشن سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا معاملہ، امریکا کا ردعمل آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر