Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر خیبرپختونخوا قومی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس

Now Reading:

گورنر خیبرپختونخوا قومی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس
گورنر خیبرپختونخوا قومی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس

گورنر خیبرپختونخوا قومی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پشاور کے سب سے پرانے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھڑے ہیں اور یہ ایک تاریخی جگہ ہے، یہاں پر شہید بے نظیر نے پشاور میں آخری جلسہ کیا تھا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ اسٹیڈیم تاریخی بھی ہے اور ہمارے لئے جذباتی بھی ہے، 2017 میں اس پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے لیکن 2024 آگیا ہے اور خود کو نوجوانوں کے نمائندے کہنے والوں نے آج تک کیا کیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کہتے ہیں کہ 15 سالوں سے فرسٹ کلاس کرکٹ بند ہے اور 10 سال سے یہ اسٹیڈیم زیر تعمیر ہے جب کہ پی ٹی آئی کے لیڈر ٹریک سوٹ میں سرکاری اجالا کرتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ کھلاڑی خیبرپختونخوا سے ہے لیکن یہاں کرکٹ کی اکیڈیمی تک نہیں ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بین القوامی طرز کا کرکٹ گراؤنڈ تک نہیں ہے۔

Advertisement

فیصل کریم کنڈی نے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومت یہاں کے نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟، صاف ظاہر ہے کہ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہے کیونکہ اگر کھیل و تعلیم ہوتی تو اسٹیڈیم کی یہ حالت نہ ہوتی جب کہ جامعات کی حالت زار دیکھیں تو وہ بھی قابل افسوس ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل نہیں کرسکتی تو اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردے، پی سی بی سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ گراؤنڈ  ٹیک اوور کرلے اور پی سی بی ہمیں اعلیٰ معیار کا اسٹیڈیم تعمیر کرکے دے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ گراؤنڈ بہت جلد مکمل ہوگا اور اگر محسن نقوی  سمجھتے ہیں کہ قومی ٹیم کی سرجری کی ضرورت ہے تو واپسی پر انہیں یہ کام کرنا چاہیے جب کہ بھارت سے ہار کر ملکی ٹیم نے قوم کو مایوس کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیمپئنز ٹرافی 2025: افغان ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، بورڈ نے فیصلہ سنادیا
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی
پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے دی
ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے ہرا دیا
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر