صدر مملکت کی دریائے سندھ میں سیوریج کا پانی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف کرکے ڈالنے کی ہدایت۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکھر کا دورہ کرکے دریائے سندھ میں سیوریج کا پانی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف کرکے ڈالنے کی ہدایت کردی۔
صدر مملکت نے کہا کہ سیوریج کا پانی صاف کرکے دریائے سندھ میں ڈالنے سے آبی حیات کو بھی نقصان نہیں ہوگا اور دریا میں ٹریٹمنٹ کے بعد ڈالا جانے والا سیوریج کا پانی فصلوں کے لیے نقصان دہ بھی نہیں ہوگا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہر کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، بارش کے پانی سے شہر کو محفوظ رکھنے اور پینے کا صاف پانی شہریوں کو مہیا کیا جائے۔
میونسپل کارپوریشن سکھر نے صدر مملکت کی ہدایات پر اقدامات شروع کردیے ہیں، مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ نے واٹر فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا۔
مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے احکامات پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیوریج کا پانی بھی جدید ٹیکنالوجی سے صاف کرکے دریا میں ڈالا جائے گا، شہر بھر میں مین ہولز اور نالوں کی صفائی کرائی گئی ہے۔
میئر سکھر نے بتایا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے درجنوں چھوٹے بڑے پمپ خریدے گئے ہیں، 42 ڈسپوزل اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جب کہ 19 نئے جنریٹرز بھی خریدے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News