آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پروٹیز نے نیدرلینڈز کا 104 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ اس میگا ایونٹ کا تیسرا بڑا اپ سیٹ بن سکتا تھا مگر جنوبی افریقہ کا مڈل آرڈر ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کو اس ہزیمت سے بچانے میں کامیاب ہو گا۔
آسان ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ابتدائی 4 وکٹیں صرف 12 رنز پر گر گئیں تھی، لیکن پھر ٹریسٹن اسٹبس اور ڈیوڈ ملر 65 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ نے ڈوبتی نیا کو پار لگا دیا۔
ٹرسٹن نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
یوئنٹن ڈی کوک اور پروٹیز کے کپتان ایڈن مارکرم صفر جبکہ ریزا ہینڈرکس 3، ہینرچ کلاسن 4 اور مارکو جانسن نے 3 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز کے ویویان کنگما اور لوگن وین بیک نے 2،2 کھلاڑیوں کا شکار کیا، ڈی لیڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔
نیدرلینڈ کے سائبرینڈ اینجلبر نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ گوگن وین بیک 23، وکرم جیت سنگھ 12 اور اسکاٹ ایڈورڈز نے 10 رنز بنائے۔
پروٹیز بولر اوٹنیل بارٹمان نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ انیرچ نورٹی اور مارکو جانسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ کے بعد میگا ایونٹ کے گروپ ڈی میں شامل دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے ابتدائی میچوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے، اور پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ پہلے اور نیدرلینڈ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔
اسکواڈ:
جنوبی افریقا:
کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین
نیدرلینڈز:
میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News