Advertisement

رؤف حسن اور گوہرخان کی ایف آئی اے میں پیشی کی اندرونی کہانی منظرِعام پر آ گئی

بیرسٹر گوہر

رؤف حسن اور گوہرخان کی ایف آئی اے میں پیشی کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی

متنازع ٹوئٹ کےمعاملےپرپی ٹی آئی کے رہنماؤں رؤف حسن اور گوہرخان کی ایف آئی اے میں پیشی کی اندرونی کہانی منظرِعام پر آ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رؤف حسن سے 4 گھنٹے تک تفتیش کی گئی، بیرسٹرگوہرسے تقریباً 2 گھنٹے تک مختلف سوالات پوچھے گئے۔ بیرسٹرگوہرنے بتایا نہیں معلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون آپریٹ کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہرنے کہا تصادم اس حد تک نہیں جانا چاہئے، بیرسٹرگوہرسے متنازع ویڈیو کے مواد سے متفق ہونے کے حوالے سے پوچھا گیا۔ بیرسٹرگوہرنےکہا ہمیں اس کا کوئی پرامن حل نکالنا چاہئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹرگوہرمتنازع ویڈیوکواپ لوڈ کرنے کے خیال سے متفق نہیں تھے۔

بیرسٹرگوہر نے تصدیق کی کہ جبران الیاس، اظہرمشوانی سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلاتے ہیں۔ انھوں نے لاتعلقی کا اظہار کیا کہ دونوں پالیسی کے ذمہ دار، ویڈیوز بناتے ہیں۔

Advertisement

پارٹی نے سوشل میڈیا پالیسی غیرملکی سرزمین پربیٹھے لوگوں کے حوالے کیوں کی؟ بیرسٹرگوہرتسلی بخش وضاحت نہ دےسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹرگوہرنے کہا پارٹی میں شمولیت سے قبل یہ معاملات طے پا چکے تھے، رؤف حسن نے کہا کہ سوشل میڈیا کی سربراہی امریکہ میں بیٹھے جبران الیاس کررہے ہیں، جبران الیاس اس ویڈیو کے ذمہ دارہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سوال پوچھا گیا کہ موجودہ عسکری قیادت کی تصویرلگا کر کیا ممثاثلت پیش کی جارہی ہے؟ رؤف حسن نے جواب دیا کہ یہ باتیں بانی کے نوٹس میں لائیں گےاورجوابات حاصل کرینگے۔

بیرسٹرگوہردوران انکوائری متنازع ویڈیوکا جوازپیش کرنے میں ناکام رہے، رؤف حسن نے بھی ویڈیوکوسوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کردیا، عمرایوب انکوائری کیلئے پیش نہ ہوئے اوراپنا وکیل بھیجا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version