Advertisement

سکھ شہری پر امریکہ میں قاتلانہ حملے کی سازش پر بھارت سے جواب طلب

بھارت

سکھ شہری پر امریکہ میں قاتلانہ حملے کی سازش پر بھارت سے جواب طلب

سکھ شہری پر  امریکہ میں قاتلانہ حملےکی سازش کرنے پر بھارت سے جواب طلب کرلیا گیا۔

امریکی  نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے آن لائن بریفنگ میں کہا کہ  امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کی کوشش کی گئی۔  اس سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات  کی جارہی ہیں۔

کرٹ کیمبل کہنا تھا کہ سکھ شہری کو قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے بات کی ہے جس پر بھارت نے امریکی تحفظات کا جواب دیا ہے۔ معاملہ براہ راست بھارتی حکومت  کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پراٹھایا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پر واضح کیا ہے کہ امریکہ اس معاملے پر جواب چاہتا ہے۔ بھارت سے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر سکھ شہری کےقتل کی کوشش کے معاملے پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔

کرٹ کیمبل نے کہا کہ بھارتی حکام قتل کی سازش کے الزامات کے بعد ادارہ جاتی اصلاحات کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version