Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کررہی ہے، بیرسٹر عقیل ملک

Now Reading:

پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کررہی ہے، بیرسٹر عقیل ملک
بیرسٹر عقیل ملک

پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، بیرسٹر عقیل ملک

ترجمان قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک سے باہر بھی پاکستان کیخلاف سازش کررہی ہے۔ ملک مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصرملک مخالف ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، ملک مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اس سیاسی جماعت نے تمام حدیں پار کردی ہیں، گزشتہ ایک سال سے اینٹی پاکستان ایجنڈے میں تیزی آئی ہے، عدم اعتماد کے بعد ایبسلوٹلی ناٹ کا بیانیہ دیا گیا، ایک طرف ایبسلوٹلی ناٹ دوسری طرف امریکی فرم ہائر کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرم ہائر کرکے بیرون ملک سے ریاست مخالف ایجنڈا چلایا جارہا ہے، مخصوص سیاسی جماعت دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تمام لوگوں کا تانہ بانہ مخصوص سیاسی جماعت سے ملتا ہے۔

ترجمان قانونی امور نے مزید کہا کہ مخالف سازشیں کرنے میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں، پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے، اوورسیزپاکستانیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرسٹرگوہر
صنم جاویدکو پھر گرفتار کر لیا گیا
اپر چترال میں وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق
پولیس کی کارروائی، 3 سالہ گمشدہ بچےکو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا
گورنر سندھ سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
پنجاب میں لاپتہ ہونے والے 4 بچوں کو ٹریس کرکے بحافظت ورثاء کے سپرد کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر