Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اونٹ کے مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا، پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار

Now Reading:

اونٹ کے مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا، پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے واقعہ میں ایس ایس پی کی پریس کانفرنس کے بعد اونٹ کے مالک کا وڈیو بیان سامنے آگیا جس میں مالک  نے پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کے دعوے بھی دھرے کہ دھرے رہ گٸے اونٹ مالکان دیسی طریقے سے اونٹ کا علاج کرکے اونٹ کی زندگی بچانے میں مصروف ہیں۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر نے پریس کانفرنس میں یہ تک کہہ دیا کہ ہم نے لاٸیو اسٹاک اور جانورں کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم بھیج کر اونٹ کا علاج کیا ہے اور مزید علاج کہ لیے کراچی شفٹ کر رہے ہیں۔

اونٹ کے مالک مزدور سدورو بھن کا کہنا ہے کہ پولس چوکی انچارج شمس الدین شر اس واقعے  کے مرکزی ملزم اپنی برادری کے بااثر کو بچانے کہ لیے مختلف طریقون سے ہمارے اوپر  پریشر ڈال رہا ہے اور بیانات لے رہا ہے، جس وجہ سے خوفزدہ ہیں۔

سدورو بھن نے کہا کہ پولیس نے گرفتار بھی فرضی بندے کیے ہیں جو ظالم زمیندار کو بچانے کے لیے پیش ہوئے۔

Advertisement

جبکہ ایس ایس سانگھڑ پریس کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ دو ملزمان جو اس زمین پر کام کرتے ہیں انہوں نے اقبال جرم کیا ہے اور تین مزید ملزمان جو اس پورے معاملے کے سہولتکار ہیں وہ بھی زیر حراست ہیں اور انہیں مقدمے میں نامزد کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل مڈیا صارفین نے دو روز سے واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے اور واقعے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے پر پولیس نہ جانے کیوں حقائق پر یا تو پردہ ڈال رہی ہے یا حقائق سے لاتعلق ہوکر اپنی جان چھڑا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی نے ایٹمی اثاثے گروی رکھوانے کے پیسے لیے تھے، اختیار ولی خان
شہر قائد میں بدترین ٹریفک جام پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
جب تک بجلی سستی نہیں ہوگی ڈیمانڈ نہیں بڑھے گی، چیئرمین اپٹما
آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، حافظ نعیم
آئی بی اے ٹیسٹ کے امیدواروں کا پریس کلب پر احتجاج
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب؛ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر