آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم 172 رنز کے تعاقب 16.4 اوورز میں 103 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
ہیری بروک 25، کپتان جوز بٹلر 23 اور جوفرا آرچر 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل نے 3 ،3 اور جسپریت بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے۔کپتان روہت شرما 57 اور سوریا کمار یادیو 47 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3 جبکہ عادل رشید،جوفراآرچر،سیم کرن اور ریس ٹوپلی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
ایونٹ کا فائنل ہفتہ کو بارباڈوس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب ایونٹ کی دو ناقابل شکست ٹیمیں فائنل میں مد مقابل آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News