Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عازمین حج کیلئے پہلی بار خودکار فضائی ٹیکسی سروس متعارف

Now Reading:

عازمین حج کیلئے پہلی بار خودکار فضائی ٹیکسی سروس متعارف
حج

عازمین حج کیلئے پہلی بار خودکار فضائی ٹیکسی سروس متعارف

سعودی عرب نے رواں سال حج کے دوران عازمین کے لیے پہلی بار خودکار فضائی ٹیکسی سروس کی سہولت کا افتتاح کیا ہے۔

خودکار فضائی ٹیکسی عازمین کو مقدس مقامات پر سفر کی سہولت مہیا کرنے کے علاوہ سامان کی فوری ترسیل اور طبی ہنگامی سہولیات بھی فراہم کرے گی۔

مکہ مکرمہ میں میدان عرفات میں سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینئرصالح بن ناصر الجاسر نے افتتاح کے موقع پر بتایا ہے کہ یہ دنیا کی پہلی ایسی فلائنگ ٹیکسی سروس ہے   جو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی لائسنس یافتہ ہے ۔

اس فضائی ٹیکسی کا مقصد خاص طور پر ہنگامی صورتحال میں طبی و دیگر سامان  کی نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنا، انتہائی رش والے علاقوں میں مسافروں کی محدود وقت میں نقل و حمل کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔

فضائی ٹیکسی سروس رواں سال حج کے دوران عازمین کی خدمت کے لیے استعمال کی جانے والی 32 جدید ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسمان بجلی گرنے سے بھارت میں 38 افراد ہلاک
بھارتی ریاست آسام میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 84 تک پہنچ گئی
ناروے کا یوکرین کو ایف 16 جنگی طیارے دینے کا اعلان
نیٹو رہنماؤں نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کی تصدیق کردی
فلپائن میں 6.7 شدت کا خوفناک زلزلہ
امریکی صدر جو بائیڈن سے نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر