Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام علما انتہا پسندی، دہشت گردانہ سوچ کومسترد کرتے ہیں، حافظ محموداشرفی

Now Reading:

تمام علما انتہا پسندی، دہشت گردانہ سوچ کومسترد کرتے ہیں، حافظ محموداشرفی
حافظ طاہرمحمود اشرفی

تمام علما انتہا پسندی، دہشت گردانہ سوچ کومسترد کرتے ہیں، حافظ محموداشرفی

حافظ محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تمام علما انتہا پسندی، دہشت گردانہ سوچ کومسترد کرتے ہیں، تمام غیرمسلم شہریوں کواپنےمذہب پرعمل کرنےکا پوراحق ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہرسال محرم میں امن وامان کے لیے کرداراداکرتے ہیں، رواں سال بھی محرم میں رابطہ آفس قائم کرنا کا فیصلہ کیا ہے، یکم محرم کوملک بھرمیں یوم سیدنا صدیق اکبرؓمنایا جائے گا۔

حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ پاکستان علماکونسل کےتحت ملک بھرمیں کانفرنسزہوں گی، علمائےکرام نےامن کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے، پیغام پاکستان کی صورت میں ضابطہ اخلاق موجود ہے، فرقہ وارانہ منافرت شریعت کےاحکامات کی خلاف وزی ہے۔

حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکرکےعلما، ذاکرین ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں گے، فسادفی الارض قومی اورملی جرم ہے، تمام علما انتہا پسندی، دہشت گردانہ سوچ کومسترد کرتے ہیں، علما کا فریضہ ہے درست اورغلط سے متعلق لوگوں کوآگاہی دیں۔

انھوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ حاصل ہے، خواتین کی تعلیم کےخلاف پروپیگنڈےکومسترد کرتےہیں، تمام غیرمسلم شہریوں کواپنےمذہب پرعمل کرنےکا پوراحق ہے، تمام غیرمسلم شہریوں کو اپنے مذہب پرعمل کرنےکا پوراحق ہے، کوئی فرد، گروہ، جماعت غیرمسلم شہریوں کاحق سلب نہیں کرسکی۔

Advertisement

حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ اقلیتوں کوحقوق حاصل نہ ہونےکاپروپیگنڈاکیاجاتاہے، دوسروں کےنظریات پرتنقید نہ کی جائیں، ہماراپ ہلے دن سے مطالبہ ہے قومی ایکشن پلان پرعمل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عید کے موقع پر عوام کے لیے خوشخبری؛ پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان
سندھ میں کریمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیمی بل نافذ العمل
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، جدہ سے اسلام آباد روانہ
کیپٹن حسنین اختر شہید؛ جرات و بہادری کی داستان
پاکستان کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف سلامتی کونسل سے فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ
ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی، ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر