Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو ’’نشانِ پاکستان‘‘ کے ایوارڈ سے نواز دیا

Now Reading:

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو ’’نشانِ پاکستان‘‘ کے ایوارڈ سے نواز دیا
صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو ’’نشانِ پاکستان‘‘ کے ایوارڈ سے نواز دیا

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو ’’نشانِ پاکستان‘‘ کے ایوارڈ سے نواز دیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ’’نشانِ پاکستان‘‘ کے ایوارڈ سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور سرکاری افسران نے شرکت کی جب کہ صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو یہ ایوارڈ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح میں ان کی شاندار خدمات اور کردار کے اعتراف میں دیا۔

ایوارڈ  کمرشل بینکنگ، مائیکروفنانس، انشورنس، پائیدار سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک نے پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ افراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کی ہے۔ بعد ازاں پرنس رحیم آغا خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈ سلطان علی الانہ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

Advertisement

صدر مملکت کو پاکستانی عوام کی فلاح کیلئے مختلف شعبوں میں آغا خان نیٹ ورک کے کردار اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا، صدر مملکت نے پاکستان آنے پر پرنس رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت نے ملک کی تعلیمی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، صدر ِمملکت نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان خاندان کے کردار کو سراہا۔

پرنس رحیم آغا خان نے نشان ِامتیاز سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ورثہ مکلی قبرستان کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ تیار
ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی مسترد کردی
صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
این او سی ملے یا نہ ملے جلسہ ضرور ہوگا، علی ظفر
مہنگائی کا نیا طوفان، منی بجٹ لائے جانے کا امکان، ذرائع
وزیر اعظم نے شرح سود میں 2 فیصد کمی خوش آئند قرار دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر