Advertisement
Advertisement
Advertisement

مئی 2024 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں زبردست اضافہ

Now Reading:

مئی 2024 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں زبردست اضافہ
مئی 2024 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں زبردست اضافہ

مئی 2024 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں زبردست اضافہ

اسلام آباد: مئی 2024 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مئی 2024 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 72.16 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 9 لاکھ 17ہزار 962 ٹن رہی جب کہ مئی 2023 میں برآمدات 5 لاکھ 33 ہزار 215 ٹن رہی۔

سیمنٹ کی فروخت میں مئی 2024 کے دوران 7.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سیمنٹ کی مجموعی فروخت گذشتہ سال مئی کی 3.965 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں مئی 2024 میں 4.275 ملین ٹن رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، مئی 2024 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.357 ملین ٹن رہی جو مئی 2023 کی 3.432 ملین ٹن فروخت سے 2.17 فیصد کم رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی اور ایکسپورٹ) 41.730 ملین ٹن رہی۔

Advertisement

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مجموعی فروخت 40.516 ملین ٹن سے 3 فیصد سے زائد رہی، رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 35.097 ملین ٹن رہی۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مقامی فروخت 36.526 ملین ٹن سے 3.91 فیصد کم رہی، گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 66.26 فیصد اضافہ سے 6.633 ملین ٹن رہی تھی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 3.990 ملین ٹن رہی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں مسلسل نویں مہینے بھی منفی نمو تشویش کا باعث ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ آئندہ بجٹ میں سیمنٹ انڈسٹری کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ
اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک نے 2024 کیلئے بینکاری شعبے کی کارکردگی کا ششماہی جائزہ جاری کر دیا
مختلف شعبوں میں کاروباری اجارہ داریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ
سونے کی قیمت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر