کسانوں سے گندم خریداری کا فائدہ مڈل مین اٹھاتے تھے، مریم نواز
مریم نوازنے کہا ہے کہ دفترمیں بیٹھ کرکچھ پتہ نہیں چلتااس لیے میں گراؤنڈ پرجا کردیکھتی ہوں، کسانوں سے گندم خریداری کا فائدہ مڈل مین اٹھاتے تھے۔
لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہوگیا، نوازشریف کی رہنمائی میں ایک اورمنصوبےکاآغازکردیا، ہم نےعوامی خدمت کےمنصوبوں کوگھروں کی دہلیزتک پہنچاناہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ پنجاب کےعوام کی دہلیزپرسہولیات پہنچائیں گے، آئی ٹی کےشعبے میں 70 ہزارملازمتیں دیں گے، پنجاب کے ہرضلع میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے کام کریں گے، ہم نے لوگوں کی دہلیزتک 30 ارب روپے کا رمضان پیکج پہنچایا۔
مریم نوازنے کہا کہ ہم نے آن وہیل 200 کلینکس لانچ کیے تھے، 200 آن وہیکل کلینکس گلیوں اورمحلوں کیلئے ہیں، فیلڈ اسپتال، کلینکس آن وہیلزمیں 40 ہزارلوگوں کا علاج ہورہا ہے، لوگوں کودوائیاں بھی اب گھرکی دہلیزپرپہنچارہےہیں۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ دفترمیں بیٹھ کرکچھ پتہ نہیں چلتااس لیے میں گراؤنڈ پرجا کردیکھتی ہوں، کسانوں سے گندم خریداری کا فائدہ مڈل مین اٹھاتے تھے، جلاؤگھیراؤ اور شہدا کی یادگاروں کوجلانے والوں کےدن ختم ہوگئے، دھرنے اوراحتجاج کے دن ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
