Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ برنس فرینڈلی نہیں، مسترد کرتے ہیں؛ عاطف اکرام شیخ

Now Reading:

بجٹ برنس فرینڈلی نہیں، مسترد کرتے ہیں؛ عاطف اکرام شیخ
بجٹ برنس فرینڈلی نہیں، مسترد کرتے ہیں؛ عاطف اکرام شیخ

بجٹ برنس فرینڈلی نہیں، مسترد کرتے ہیں؛ عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مالی سال 2024-25 کا بجٹ مسترد کردیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ تجاویز بزنس فرینڈلی نہیں ہیں جس سے برآمدات سمیت بیشتر شعبوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے بجٹ میں کوئی چیز نظر نہیں آئی اسی طرح ریونیو کا ٹارگٹ غیر حقیقی لگتا ہے۔

انہون نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کا ٹارگٹ حاصل نہیں کیا جاسکا تو یہ کیسے پورا کیا جائے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ موجودہ بجٹ تجاویز کو بزنس فرینڈلی بجٹ میں تبدیل کیا جائے تاکہ کمزور معیشت کو توانا کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر نائب صدر میاں ثاقب فیاض مگو، نائب صدور ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز، ڈاکٹر طارق جدون، آصف سخی، چیئرمین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک، کنوینئر ڈپلومیٹک افیئر احمد وحید، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین، ایڈوائزرز صدر ایف پی سی سی آئی ڈاکٹر افشاں ملک، زاہد مقبول، پرویز شیخ، زبیر احمد ملک، طارق صادق، میاں شوکت مسعود، ثمینہ فاضل، احمد چنائے، رضوانہ آصف ودیگر کے ہمراہ کیا۔

Advertisement

صدرفیڈریشن عاطف اکرام نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کے لئے اقدامات اچھے ہیں۔ سولر پینلز پر ٹیکس نہ لگانا ایف پی سی سی آئی کی تجاویز میں شامل تھا جسے بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، اسی طرح نئے اے ڈی آر سسٹم سے ٹیکس تنازعات حال کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کو نارمل ٹیکس رجیم میں لے کر جانے کی بجائے ایک فیصد کو بڑھا کر ڈیڑھ فیصد کردیا جائے لیکن انہیں فائنل ٹیکس رجیم میں رکھا جائے ورنہ کرپشن کا ایک اور رستہ کھل جائے گا۔

عاطف اکرام کہتے ہیں کہ زیرو ریٹڈ استثنیٰ کو ختم کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور پیداواری لاگت بھی بڑھ جائے گی۔ سیلز ٹیکس ریفنڈز اور انکم ٹیکس ریفنڈز ایک بڑا مسئلہ ہیں بجٹ میں اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے جب کہ دیگر شعبوں کی طرح بجٹ میں زراعت کے شعبے کو اٹھانے کے لئے گرین پاکستان انیشیٹیو تناظر میں کوئی واضح اقدامات نظر نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بجٹ تجاویز ریئل اسٹیٹ کش ہیں تعمیراتی شعبہ میں اصلاحات لاکر ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ پوری سپلائی چین پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے سے دستاویزاتی معیشت کرنے کے اقدامات کی حوصلہ شکنی ہوگی، ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے نئے فنانس ایکٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر