
پیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم مسودے پر کام شروع کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کوتحریری طورپرتحفظات سےآگاہ کرےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے وفاق، پنجاب حکومت کے خلاف چارج شیٹ تیارکی جارہی ہے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹووفاق، پنجاب حکومت کے بارے میں تحریری شکایات پیش کریں گے، پیپلزپارٹی وزیراعظم کوتحفظات دستاویزات کی صورت میں پیش کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاق، پنجاب حکومت کے بارے میں شکایات کودستاویزی شکل دی جارہی ہے، بلاول بھٹوملاقات میں تحریری تحفظات وزیراعظم کے حوالےکریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی ملاقات آج ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وفد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی شامل ہوں گے، راجہ پرویزاشرف، خورشید شاہ اورنوید قمربھی وفد میں شامل ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں سینیٹرشیری رحمان بھی شامل ہوں گی، ملاقات میں تاخیرآپس کی مشاورت کی وجہ سےہوئی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وفد سندھ اورجنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق مطالبات سامنے رکھے گا، بلاول بھٹووزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کریں گے، بلاول بھٹوبجٹ، پنجاب اوروفاق سے متعلق خدشات پروزیراعظم کوآگاہ کریں گے، قومی اداروں کی نجکاری پرتحفظات سے وزیراعظم کوآگاہ کیاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News