Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بجلی چوری رکوانی چاہیے، عظمٰی بخاری

Now Reading:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بجلی چوری رکوانی چاہیے، عظمٰی بخاری
وزیراطلاعات پنجاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بجلی چوری رکوانی چاہیے، عظمٰی بخاری

عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بجلی چوری رکوانی چاہیے، جب بجلی استعمال کرنی ہے توپیسے دینے پڑیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کچھ نہیں کرسکتے سوائے دھمکی کے، آپ کوخیبر پختون خوا کےعوام پرترس نہیں آتا، ہمیں آتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوبجلی چوری رکوانی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گرڈاسٹیشن کےاندرجاکرمولاجٹ بننا درست نہیں، گرڈاسٹیشن بند کرنا2014 کے دھرنے کی روایت ہے،  2014 کے دھرنے میں سول نافرمانی کی ترغیب دی گئی، جب بجلی استعمال کرنی ہے توپیسے دینے پڑیں گے، چاہتے ہیں کے پی عوام بھی صاف ستھراماحول دیکھیں.

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کچھ لوگ ابھی بھی سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، کچھ عناصرہیں جوملک کی ترقی نہیں دیکھناچاہتے، یہ لوگ2014 کے دھرنے کاپارٹ ٹودوبارہ کرنا چاہتے ہیں، عید کے دن بھی پنجاب حکومت کےمحکموں نے کام کیا۔  مریم نواز وزیراعلیٰ ہیں جواعلان کرکے بھول نہیں جاتیں.

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےعید پرناممکن کوممکن کردکھایا، مریم نوازجوٹھان لیتی ہیں اس کی تکمیل کراکردم لیتی ہیں، روٹی سستی کرنی ہویارمضان میں مہنگائی کم کرنی ہو، مریم نوازنے یہ سب کرکے دکھایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی کرائی۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ 3 دن میں مسافروں 14 لاکھ 66 ہزارروپے واپس کیے گئے ہیں، زائدکرایہ وصول کرنےوالوں کےخلاف27لاکھ جرمانہ کیاگیا، 100 مقامات پر فری وائی فائی کی سرس فراہم کی ہے، مریم نوازنےثابت کردیااپنےحکم پرعمل کیسےکراتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مرغی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
ینگ انجینئرز ہماری قوم کا روشن مستقبل ہیں، انجینئر سید اشفاق شاہ
وزیراعظم شہباز شریف سے اقتصادی تعاون تنظیم کے سبکدوش ہونے ہوالے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
ہمارا پیشہ صرف عام آدمی کے لیے ہے، چیف جسٹس عامر فاروق
نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق حکومت کا بڑا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر