Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کی سپر ایٹ میں رسائی، نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کی سپر ایٹ میں رسائی، نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کی سپر ایٹ میں رسائی، نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے  میں رسائی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے 29ویں میچ میں افغانستان نے  96 رنز کا ہدف 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر  نمایاں بلے باز رہے  ، محمد نبی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاپوا نیو گنی کی جانب سے ایلی ناؤ، سیمو کمیا اور نارمن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پاپوا نیو گنی  کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 95 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

Advertisement

پاپوا نیو گنی کی جانب سے کپلن ڈوریگا 27 رنز  بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان  کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3  ، نوین الحق نے 2 اور نور احمد نے  ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان  اس جیت کے ساتھ گروپ سی سے ویسٹ انڈیز  کے ہمراہ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ نیوزی لینڈ  کے ابھی دو گروپ میچز باقی ہیں تاہم ان میں جیت بھی اب نیوزی لینڈ کو سپر ایٹ مرحلے تک نہیں پہنچاسکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے آذان علی خان نے آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی
کراچی کنگز کی بابر اعظم کو چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی
پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے دی
ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا واہگہ بارڈر کا دورہ
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ مقابلوں کا وینیو فائنل
پی ایس ایل 10؛ لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کو شکست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر