Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دلانے کے لیے صحافتی کمیونٹی بھی میدان میں آگئی

Now Reading:

ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دلانے کے لیے صحافتی کمیونٹی بھی میدان میں آگئی
لاہور ہائیکورٹ

ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دلانے کے لیے صحافتی کمیونٹی بھی میدان میں آگئی

ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دلانے کے لیے صحافتی کمیونٹی بھی میدان میں آگئی، صدرلاہورپریس کلب، سیکریٹری ایمنڈ طارق محمود نے قانون کوچیلنج کردیا۔ 

صحافیوں نے ایڈووکیٹ اظہرصدیق اورخواجہ طارق رحیم کے توسط سے درخواستیں دائر کیں جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہتک عزت کالا قانون اورآئین سے متصادم ہے، قانون کی آڑمیں صحافیوں، شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جانے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین پاکستان شہریوں کے آزادی اظہارکوبنیادی حق تسلیم کرتا ہے، آزادی اظہارکے بغیرجمہوری معاشرے، شہری آزادیوں کوبرقرارنہیں رکھا جاسکتا۔

ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ حکومت سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرکے افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے، مہذب دنیا میں ایسے قانون کی کوئی گنجائش نہیں، پیمرا، پیکا قوانین ودیگرایکٹ کی موجودگی میں قانون امتیازی سلوک ہے۔

صحافتی کمیونٹی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین کے تحت کسی خاص طبقے کوٹارگٹ کرکے مخصوص قانون نہیں بنایا جاسکتا، ہتک عزت قانون وفاق کاموضوع ہے، صوبے کوقانون سازی کا کوئی اختیارنہیں۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا کہ آئین، ملکی قوانین، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے ذرائع نہ بتانے کا تحفظ دیتےہیں، ہتک عزت قانون صحافیوں کو ذرائع آشکارکرنے کا پابند بناتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت ہتک عزت قانون کوماورائے آئین قراردیتے ہوئے کالعدم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے ارکان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، اسد قیصر
یوم عاشورہ برداشت، رواداری اور قربانی کا پیغام ہے، صدر ایف پی سی آئی
پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل طور پر فعال ہے، عظمیٰ بخاری
انتظامات کا جائزہ لینے ڈی جی رینجرز سندھ ایم اے جناح روڈ پہنچ گئے
تھانے میں ہینڈ گرینیڈ پھٹنے سے تین پولیس اہلکار زخمی
میمن گوٹھ میں پانچ بچے مین ہول میں گرگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر