Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ پاکستان کے عوام کےساتھ ہائبرڈ روبری ہے، عمرایوب

Now Reading:

بجٹ پاکستان کے عوام کےساتھ ہائبرڈ روبری ہے، عمرایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

بجٹ پاکستان کے عوام کےساتھ ہائبرڈ روبری ہے، عمرایوب

عمرایوب کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ پاکستان کےعوام کےساتھ ہائبرڈ روبری ہے، یہ بجٹ پاکستان کےعوام اورمستقبل کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پیچھے پولیس لگی ہوئی ہے، ہم پر دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات درج کرائے گئے، ہم نےانتخابات میں مہم نہیں چلائی مگرآج بھی پولیس پیچھےلگی ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ ہمارے وکلااورساتھیوں نے صرف اپنے فارم جمع کرائے، کسی کوانتخابی نشان چینک، کسی کومیز، کسی کوباجا، کسی کوبینگن ملا، عوام نے ہمارے انتخابی نشان ڈھونڈے اورفارم 45 کےاصلی ہیروزآج یہاں ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم سےانتخابی نشان چھیناگیا، اس بجٹ کی کہانی ووٹ کوعزت دوسےشروع ہوئی تھی، ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو سے لے کربوٹ کوعزت دوکاسفرطےکیا، یہ بجٹ پاکستان کےعوام کےساتھ ہائبرڈ روبری ہے، یہ بجٹ پاکستان کےعوام اور مستقبل کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ بجٹ اکنامک ہٹ مین کے ذریعے بنایا گیا جو ملکی بنیادیں ہلانا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نےمعیشت کواٹھایا تھا، کورونا آیا تودنیابند ہوگئی، بانی پی ٹی آئی نےغریب عوام کیلئےلاک ڈاؤن نہیں ہونےدیا، بھارت کوروناکے دوران بند ہوگیا، لوگ بھوک سے مررہےتھے۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کوکوروناکی صورتحال سے نکالا، جب ہماری حکومت کوہٹایاگیااس وقت ہماری جی ڈی پی 6 فیصد پرتھی، 2022 کا اقتصادی سروے پڑھ لیں کہ معیشت 6.6 فیصد پرتھی، سب سےکم سرمایہ کاری نگراح حکومت اورپی ڈی ایم حکومت میں رہی۔

عمرایوب نے مزید کہا کہ ایک آئی ایم ایف پروگرام سے نکل رہے ہیں تودوسرے کیلئے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف نے واضح کہاکہ دوسرے اسٹیک ہولڈرزسے بات کریں جواسمبلی میں بیٹھے ہیں، وزیرخزانہ شریف انسان ہیں، میں ان کوجانتاہوں، انہوں نےخود اپنے لیے گڑھا کھودا اس میں لیٹےاورپھرمٹی ڈال دی۔

اپوزیشن لیڈرنے اجلاس میں اظہار خیال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قوم یکسوئی سےکھڑی ہے، موجودہ حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ہے، لوگوں کی کوئی ترجمانی کرتے ہیں توبانی پی ٹی آئی کرتے ہیں، قوم بانی پی ٹی آئی پراندھااعتماد کرتی ہے، قوم موجودہ حکومت کے ساتھ نہیں۔

عمرایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 5 سال اندررکھنے کی بات کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں، انہی لوگوں کی وجہ سے دنیا کہتی ہے پاکستان میں آئین وقانون پرعملدرآمد نہیں، وزیراعظم دورہ چین پرگئے توایک شہرکا ڈپٹی میئراستقبال کیلئے آیا، بانی پی ٹی آئی جب چین جاتےتھے تو دنیا دیکھتی تھی کہ کس طرح استقبال کیاگیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں غیرقانونی دستاویزشامل ہیں، اسحاق ڈاراسکائی لیب کی صورت وزیرخزانہ پرآکرگرے، وفاقی بجٹ غیرقانونی اورعوام دشمن ہے، بجٹ کی صورت میں غیرقانونی دستاویزایوان میں پیش کیاگیا، کیاپتہ پیسہ حدیبیہ پیپرمل کےاکاؤنٹ میں ٹی ٹی کےذریعے چلا جائے، کیاپی پی کے لوگ بجٹ اون کرتے ہیں کیا یہ ووٹ کریں گے یا نہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور سے براستہ ایکسپریس وے مری پہنچ گئیں
بانی پی ٹی آئی کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی
پی ٹی آئی ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرسٹرگوہر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو چیف سیکریٹری کا اضافی چارج دے دیا
صنم جاویدکو پھر گرفتار کر لیا گیا
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قاتل کو سزائے موت سنادی گئی 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر