Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابراعظم کا قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے سے متعلق بڑا بیان

Now Reading:

بابراعظم کا قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے سے متعلق بڑا بیان
بابراعظم

بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کپتانی چھوڑنے سے متعلق سوال پر کہا کہ جو بھی کروں گا سب کے سامنے کروں گا۔

امریکی ریاسٹ فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں فتح کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ صرف ہم نے نہیں بلکہ امریکا میں کھیلنے والی دیگر ٹیموں کے بلے بازوں کو بھی مشکلات آئیں۔

کپتانی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ک ہ قیادت چھوڑنا پڑی تو فیصلہ کروں گا، لیکن جو بھی کروں گا، سب کے سامنے کروں گا، ڈر کر نہیں کروں گا۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے لگا تو قیادت چھوڑ دی تھی، پھر بورڈ نے کہا اس لیے کپتانی قبول کی، اب بورڈ کہے گا تو کپتانی چھوڑ دوں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو بمشکل 3 وکٹوں سے شکست دی، اس سے قبل کینیڈٰا کے خلاف بھی قومی ٹیم نے آسان ہدف 2 اوورز پہلے حاصل کیا تھا۔

Advertisement

اپنی کپتانی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم نے تسلیم کیا کہ ورلڈ کپ میں توقعات پر پورا نہیں اترے، میں ٹیم کا لیڈر تھا، ٹیم کی ناکام اور خراب پرفارمنس کو تسلیم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک کھلاڑی پر ورلڈ کپ کی ہار کا ملبہ نہیں ڈالنا چاہیے، ہم نے بطور ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، مائنڈ سیٹ نہیں ہمیں گیم کی آگاہی کی ضرورت ہے، ہم نے اہم موقع پر چانسز گنوائے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین سے جا کر ملاقات کروں گا،چیئرمین کولگتاہے کہ ٹیم میں سرجری کی ضرورت ہے تو ان سےبات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیمپئنز ٹرافی 2025: افغان ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، بورڈ نے فیصلہ سنادیا
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی
پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے دی
ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے ہرا دیا
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر