Advertisement
Advertisement
Advertisement

اضافی گندم درآمد میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز

Now Reading:

اضافی گندم درآمد میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز

وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر اضافی گندم درآمد میں ملوث معطل افسران کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

سیکریٹری فوڈ نے وزیراعظم کی طرف سے معطل افسران کو چارج شیٹ کر دیا گیا ہے، اضافی گندم درآمد میں ملوث سابق فوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم الحسن کو چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

چارج شیٹ میں وسیم الحسن پر نااہلی، مس کنڈکٹ اور کرپٹ طرزعمل کے الزامات شامل ہیں، چارج شیٹ میں وسیم الحسن کو گندم بحران کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

سابق فوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم الحسن کو 14 روز میں اپنے دفاع میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، معطل افسران کو تحریری جواب انکوائری افسر صالح فاروقی کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اضافی گندم درآمد میں ملوث 4 معطل افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی اور سیکریٹری تجارت صالح احمد فاروقی کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں معطل افسران کے خلاف سول سرونٹس ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت انکوائری ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو اضافی گندم درآمد کرنے کا ذمہ دار قرار دے کر معطل کیا گیا۔

معطل افسران میں ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اللہ دتہ اور فوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم کے علاوہ ویٹ کمشنر اور ڈائریکٹر ڈی پی پی سہیل شہزاد بھی شامل تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان افسران کو ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی معیشت کو بریک تھرو! زرمبادلہ ذخائر نے نئی تاریخ رقم کردی
اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت لینے کراچی پہنچ گئے
پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کا امکان روشن
بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پائیدار ترقی کیلئے بڑھتی آبادی پرقابو پانا ضروری ہے، محمداورنگزیب
آزاد کشمیر انتخابات؛ کمیٹی اہم فیصلے کرے گی، ن لیگ قیادت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر