Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے کئی اعداد و شمار مصنوعی طور پر بڑھائے، عمر ایوب

Now Reading:

حکومت نے کئی اعداد و شمار مصنوعی طور پر بڑھائے، عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر

حکومت نے کئی اعداد و شمار مصنوعی طور پر بڑھائے، عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے کئی اعداد و شمارمصنوعی طورپربڑھائے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی مگرعوام کوفائدہ نہیں مل رہا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمرایوب نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے، آئندہ مالی سال بھی گروتھ ریٹ نیچے جائے گی، ملکی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری ہوئی ہے، حکومت نے کئی اعدادوشمار مصنوعی طورپربڑھائے۔

عمر ایوب نے کہا کہ گندم کی فصل تباہ ہوگئی لوگ بیچ نہیں پا رہے، زراعت سے متعلق حکومت دعوے غلط ہیں، بمپر کراپ حکومت اور کسانوں کو فائدہ نہیں دے رہی، اب چاول کا بھی بحران آئےگا، ایران سے پٹرول سمگلنگ کیوجہ چاول سمگل ہوگا، افراط زرمیں کمی نہیں آئی مزید بڑھی ہے۔

قائد حزبِ اختلاف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی مگرعوام کوفائدہ نہیں مل رہا، حکومت نے ڈالرکو مصنوعی طور پر 275 پر رکھا ہوا ہے، اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہونگی، حکومت نے امپورٹس کو محدود رکھا ہے جس سے بجلی کا بحران ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ لوڈشیڈنگ بجلی چوری کیوجہ سے نہیں بجلی پیدا نہ کرنے کیوجہ سے ہورہی ہے، حکومت وقت کی فرعون ہے آسمان سے باتیں کررہی ہے، پنجاب ہتک عزت قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں، پنجاب ہتک عزت قانون آزادی صحافت کےلئے زہر قاتل ہے، سوشل میڈیا پر فائروالز لگا کر آزادی صحافت کو روک رہے ہیں۔

Advertisement

صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے؟ اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، عوام سے پوچھیں مہنگائی کم ہوئی یا زیادہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امام حسینؓ کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے عظیم درس ہے، صدر مملکت
پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان
کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کی تربیت کے حوالے سے اہم اجلاس
بنوں کنٹونمنٹ حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، آئی ایس پی آر
وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کررہی ہیں، مریم اورنگزیب
امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہمیں باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر