
اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے او آئی سی کے سفراء کا اجلاس
اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے او آئی سی کے سفراء کا اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں او آئی سی ممبرز ممالک اور مبصرین نے شرکت کی جس میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اسلامو فوبیا کے حوالے سے خصوصی ایلچی کی تعیناتی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
فلسطین میں اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کے فورم کے بھر پور استعمال پر تجاویز پیش کی گئیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان اور او آئی سی ممبران کو اسلامو فوبیا کے دن کے حوالے سے مسلم ممالک میں بڑھتی ہوئی تشویش پہ روشنی ڈالی۔
پاکستان اور مسلم ممالک کی کوششوں سے ہر سال پندرہ مارچ کو اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کا خصوصی دن منایا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News