بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 34 افراد ہلاک
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 34 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب پینے والے 60 سے زیادہ افراد کا اسپتال میں علاج جاری ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کی جانب سے اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس نے شراب فروش کو گرفتار کر کے 200 لیٹر شراب ضبط کر لی۔
ایک متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شراب پینے کے بعد متاثرین نے بے ہوش ہونے سے قبل الٹی کی اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
