Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں ٹیکنالوجی ہائی ویز بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان میں ٹیکنالوجی ہائی ویز بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

قربانی کو سمجھ کر عملی زندگی میں قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی ہائی ویز بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہائی ویز بنانے کے لئے طلباء کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی بڑھانا ہوگی، ملکی تعلیمی پروگرام مضبوط بنانے، طلباء کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر زرداری کہتے ہیں کہ طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے سے ان کی تعلیم تک رسائی بڑھے گی اور ڈیجیٹل تقسیم ختم ہوگی، نوجوانوں کو ٹیکنالوجی میں مہارتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ کرسکیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کثیر انسانی وسائل سے نوازا ہے، انسانی وسائل کو جدید ترین تعلیم اور ہنر فراہم کرکے ایک طاقت بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان تعلیم یافتہ اور ہنرمند انسانی وسائل برآمد کرکے زرمبادلہ کما سکتا ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ جامعات ہنر مند پیشہ ور افراد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، پاکستان کو ڈاکٹرز ، انجینئرز، نرسوں اور اساتذہ جیسے مزید پیشہ ور افراد پیدا کرنے پر توجہ دینا ہوگی جب کہ جامعات طلباء کی کردار سازی اور تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے پر توجہ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے قائد اعظم یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈرز کو نقد صدارتی ایوارڈز دیے جائیں۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے صدر مملکت کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

وائس چانسلر نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی پاکستان کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، عالمی درجہ بندی میں 315 ویں نمبر پر ہے۔

وائس چانسلر مزید کہتے ہیں کہ قائد اعظم یونیورسٹی معاشرے کیلئے سود مند تحقیق پر توجہ دے رہی ہے، ڈیجیٹلائزیشن قائد اعظم یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا جب کہ صدر مملکت نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے مالی مسائل کو مناسب فورم کے ذریعے حل کرانے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اربوں روپے جرمانے کی وصولی کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی
اسحق ڈار کی روسی ہم منصب اولیکسی اوورچک کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس
زیر گردش ڈرافٹ کی کابینہ نے کسی قسم کی منظوری نہیں دی، وزیر قانون
مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ مسترد کردیا
پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت
ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹ کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر