Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنز ہاکی کپ: فرانس سے شکست کے باجود پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Now Reading:

نیشنز ہاکی کپ: فرانس سے شکست کے باجود پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
نیشنز ہاکی کپ

نیشنز ہاکی کپ: فرانس سے شکست کے باجود پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

نیشنز ہاکی کپ میں فرانس سے شکست کے باجود پاکستان  نے سیمی فائنل میں  رسائی حاصل کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق پولینڈ میں ہونے والے نیشنز  ہاکی کپ کے آخری گروپ میچ میں فرانس نے پاکستان کو 5- 6 سے شکست دی تاہم قومی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، محمد ابوبکر، مرتضیٰ یعقوب ، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا ۔

قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ فرانس پہلے نمبر پر رہا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکا سامنا کرے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ 4-4 گول سے برابر کیا جبکہ کینیڈا کے خلاف شاندار 1-8 سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان نےگروپ کےتین میچز  میں17 گول کیے جبکہ اس کےخلاف 11 گول ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ملتوی کرانے کی بھارتی کوششیں جاری، رکن ممالک پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف
بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی دھمکی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا فیصلہ
پاکستان شاہینز کا دورہ انگلینڈ، 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
محسن نقوی کی پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد
5 گیندوں پر 5 وکٹیں، کرٹس کیمپر نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، ویڈیو دیکھیں
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وارم اپ میچز، تین وینیوز کا انتخاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر