فنانس بل کو توثیق کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاس بھجوا دیا گیا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر کو ارسال کیا جس پر صدر مملکت کی طرف سے آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
صدر مملکت کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا تاہم بعض ٹیکس اقدامات کا اطلاق 16 جون سے ہو گا۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل گزشتہ روز منظور کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News