Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے کراچی میں ایک منزلہ عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا

Now Reading:

وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے کراچی میں ایک منزلہ عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا
صوبائی وزیر سندھ بلدیات

وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے کراچی میں ایک منزلہ عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی میں لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب ایک منزلہ عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا۔

وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈپٹی کمیشنر سینٹرل سے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کردی۔

سعید غنی نے کہا کہ اس واقعہ کے پس پشت تمام عوامل کو رپورٹ میں واضح کیا جائے۔  حادثہ میں کسی کی ہلاکت یا زخمی نہ ہونے پر اللہ تعالٰی کے شکر گذار ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ایس بی سی اے فوری طور پر کراچی میں مخدوش جاری کی گئی عمارتوں کو خالی کروا کر ان کو ڈیمولیس کرے۔ ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر کسی قسم کی کوئی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمیشنرز اور دیگر تمام اس حوالے سے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب تک بجلی سستی نہیں ہوگی ڈیمانڈ نہیں بڑھے گی، چیئرمین اپٹما
آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے، حافظ نعیم
آئی بی اے ٹیسٹ کے امیدواروں کا پریس کلب پر احتجاج
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب؛ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
سابق وزیر گوہر اعجاز نے بجلی معاہدوں کو عوام دشمن قرار دے دیا
سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے عناصر کو ڈیجیٹل دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر