Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے، عطا تارڑ

Now Reading:

وزیر اعظم کا دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے، عطا تارڑ
عطا تارڑ

وزیر اعظم کا دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے، عطا تارڑ

عطاتارڑنے کہا ہے کہ چین میں بزنس کونسل کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، کل وزیر اعظم کا دورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماشیرافضل مروت کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، یہ بھی بتادیں کہ مجیب الرحمان کا کردار کیا تھا؟ پی ٹی آئی میں ایک حصہ کہتا ہے1971 والے بیان کودرست کہتے ہیں، دوسرا گروپ کہتاہے ہم اس مؤقف کو صحیح نہیں سمجھتے۔

عطاتارڑنے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ معیشت کی بہتری کی جانب مرکوز ہے، یہ لوگ ٹوئٹ کرتے ہیں سرمایہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں، یہ اپنی کی ہوئی ہربات سے مکر جاتے ہیں، سی پیک کو پاکستان کے لیے گیم چینجر کہا جاتا ہے، پاکستان اسٹاک میں روزانہ ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کھانے پینے کی چیزوں میں کمی پہلے ہی ہو چکی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے،  اپریل میں افراط زر کی شرح17.3فیصد تھی،جواب11فیصدپرہے، گزشتہ سال اسی ماہ میں 38 فیصد مہنگائی تھی جواَب 11فیصد پر ہے، دورے سے سی پیک منصوبے میں بھی تیزی آئے گی۔

عطاتارڑنے کہا کہ پی ٹی آئی قول و فعل میں تنازع کا ایک مجموعہ ہے، ایک دن پہلے بیان دیا جاتا ہے اگلے دن ا س کی منافی ہوجاتی ہے، وزیر اعظم شہبازشریف کی چینی وزیراعظم اورصدرسے ملاقاتیں ہونگی، حکومت نے پہلے دن سے ہی اپنی توجہ معیشت پر مرکوزرکھی تھی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا پی ڈی ایم حکومت نے بچایا۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئی، مئی کے مہینےمیں 15ارب روپے زیادہ ٹیکس وصول ہوا، ایک ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے کی کمی ہوئی، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہوگی، سنجیدہ حکومت ہے جس نے مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کیے، آئی ٹی اور آئی ٹی ٹریننگ کے حوالے سے معاہدے ہونے جارہے ہیں۔

عطاتارڑنے نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ وقت ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کوملک میں فروغ دیا جائے، سعودی عرب سے بھی معاملات چل رہے ہیں، جب حکومت سنبھالی تھی اس وقت ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں، چین میں بزنس کونسل کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے،  حکومت نے آئی ایم ایف سے مختصر وقت میں معاہدے کیے، 100سے زائدتاجروں کا وفد کل وزیر اعظم کے ساتھ جائےگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج رات اسلام آباد سے یہ وفد چین کےلیے روانہ ہوگا، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو فروغ ملے گا، وزیراعظم شہبازشریف نے آتے ہی معیشت کو سہارادیا، کل وزیر اعظم کادورہ چین بہت اہمیت کا حامل ہے، پچھلے دور میں پاکستان آئسولیشن کا شکار ہوا، سائفر کے حوالے سے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی نجکاری کے لئے مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت
دہشت گردی کےخلاف تمام ممالک کومل کرکام کرناہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی؛ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار
نواز شریف کا پارٹی میں ڈسپلن قائم کرنے کا فیصلہ
مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے پر وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی
میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے، وزیر تعلیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر