
جرم چھپانےکی کوشش میں مارگلہ کے پہاڑ جلا دیے گئے، وجوہات سامنے آ گئیں
جرم چھپانےکی کوشش میں مارگلہ کے پہاڑ جلا دیے گئے، مارگلہ کی شادرہ کی پہاڑیوں میں آگ لگانےکی وجوہات سامنےآگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شادرہ کےمقام ایم 4 میں ایک لاش کوجلانےسے آگ پھیلی، شادرہ کے مقام سے نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش ملی۔
ذرائع نے بتایا کہ 31 مئی کوشادرہ کے مقام سے آگ بجھاتے ہوئے لاش ملی، شادرہ کے مقام سے پھیلنے والی آگ نے کےپی کے جنگل کو بھی لپیٹ میں لیا۔
ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے فائرفائٹرزنے جلی ہوئی لاش کی اطلاع دی تھی، سی ڈی اے نے اسلام آباد پولیس کو اطلاع دی تھی، شادرہ کے جنگل سے ملنے والی لاش سی ڈی اے اورپولیس کےعلم میں ہے۔
سی ڈی اے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نےلاش کواپنی تحویل میں لےلیاتھا، لاش مکمل طور پر جلی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News