Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں سے متعلق بڑے انکشافات کردیے

Now Reading:

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں سے متعلق بڑے انکشافات کردیے

گیری کرسٹن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں میں اتحاد کی کمی ہے اور انہیں اس بات کا علم ہی نہیں کہ کب کون سی شارٹ کھیلنی ہے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادی۔

گیری کرسٹن نے بھارت اور امریکا سے شکست اور آئرلینڈ اور کینیڈا جیسی کمزور ٹیموں سے بمشکل فتح پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی فٹنس لیول پر بھی سوال اٹھادیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا فٹنس لیول معیاری نہیں، اور جدید کرکٹ میں دیگر ٹیموں سے بہت پیچھے ہیں، ہمیں اپنی اسکلز بڑھانی ہوں گی، اتنی کرکٹ کھیلنے کے باوجود کھیل سے آگاہی نہیں،کون سا شاٹ کب کھیلنا ہے کسی کو علم نہیں۔

گیری کرسٹن نے ٹیم کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آیا ہوں یہی نوٹ کیا ہے کہ اس ٹیم میں اتحاد نہیں ہے، کوئی کھلاڑی کسی کو سپورٹ نہیں کرتا، کئی ٹیموں کے ساتھ کام کر چکا ہوں ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیمپئنز ٹرافی 2025: افغان ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، بورڈ نے فیصلہ سنادیا
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی
پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے دی
ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے ہرا دیا
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر