Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئے گی، صدر مملکت

Now Reading:

گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئے گی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے گلگت بلتستان کونسل کے اراکین نے ملاقات کی جب کہ ملاقات میں صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفد نے صدر مملکت کو گلگت بلتستان کی ترقیاتی اور مالی ضروریات بارے آگاہ کیا جب کہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، گلگت بلتستان کونسل کے اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئے گی، گلگت بلتستان کے عوام کو دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے صحت، تعلیم اور سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement

صدر مملکت نے گلگت میں ہوائی اڈے کو وسعت دینے، گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان چین کے سنگم پر واقع ہے جس میں بے پناہ وسیع اقتصادی صلاحیت موجود ہے، گلگت بلتستان کی اقتصادی صلاحیت سے عوامی مفاد میں استفادہ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا معاملہ مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا۔

وفد نے صدر مملکت کو بتایا کہ صحت سہولت پروگرام کے بند ہونے سے گلگت بلتستان کے لوگ ہیلتھ انشورنس کی خدمات حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز دی۔

وفد نے گلگت بلتستان کی ترقی اور مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا جب کہ صدر مملکت نے وفد کو گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے اپنے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئین و قانون بنانا اور اس میں ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، بیرسٹر عقیل ملک
وکلاء کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا، اعظم نذیر تارڑ
پاکستان کی لبنان میں ہونے والے حملوں کی مذمت
جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پیٹرولیم کے شعبے میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور ایپلٹ ٹریبونلز میں زیر التوا 3760 ارب روپے کے ٹیکس کیسز کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر