
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ امریکہ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکہ کے خلاف پہلے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے پہلے میچ کے لئے پلیئنگ الیون فائنل کرلی ہے، پاکستان ٹیم کا چار فاسٹ بولر کے ساتھ جانے کا امکان۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوچ بچار کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے نسیم شاہ کو پلئینگ الیون میں شامل کرنے پر غور کیا جب کہ ابرار احمد کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اعظم خان کی شمولیت کا فیصلہ ٹاس سے قبل کیے جانے کا امکان ہے، عثمان خان کو پہلے میچ میں چانس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شاداب خان کو بھی موقع دیے جانے کا امکان ہے جب کہ صائم ایوب پہلی پلئینگ الیون میں شامل نہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ علاوہ ازیں اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، اعظم خان اور نسیم شاہ شامل ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News