Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دلانے سے متعلق صحافیوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Now Reading:

ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دلانے سے متعلق صحافیوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
LHC

لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دلانے سے متعلق صحافیوں کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دلانے سے متعلق صحافیوں کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔

جسٹس امجد رفیق 14 جون کو کیس کی سماعت کریں گے۔ لاہورپریس کلب کے صدرارشد انصاری، ایمنڈ کےسیکرٹری طارق محمود نے ہتک عزت قانون کو چیلنج کیاہے۔

صحافیوں کے وکیل خواجہ طارق رحیم اوراظہرصدیق ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔

صحافیوں کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہتک عزت کالا قانون اورآئین سے متصادم ہے، اس قانون کی آڑ میں صحافیوں اور عام شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جانے کاخدشہ ہے۔ آئین پاکستان شہریوں کے آزادی اظہارکوبنیادی حق تسلیم کرتاہے۔

ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ آزادی اظہاررائے کے بغیر جمہوری معاشرے اور شہری آزادیوں کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ حکومت قانون کو اپنے سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرکے خود ملک میں افراتفری پیدا کرناچاہتی ہے۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا کہ مہذب دنیا میں ایسے قانون کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پیمرا، پیکا قوانین اورجرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کی موجودگی میں ہتک عزت قانون امتیازی سلوک ہے۔ آئین کے تحت کسی خاص طبقے کوٹارگٹ کرکے مخصوص قانون نہیں بنایا جا سکتا۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی اپنایا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون وفاق کاموضوع ہے اس کیلئے صوبے کو قانون سازی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ آئین پاکستان، ملکی قوانین اوراعلی عدلیہ کے فیصلے صحافیوں کو ذرائع نہ بتانےکا تحفظ دیتے ہیں۔ ہتک عزت قانون صحافیوں کے ذرائع آشکار کرنے کاپابند بناتا ہے جس سے ان کی زندگیاں داؤپرہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی عدالت ہتک عزت قانون کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں شدید گرمی کی وجہ سامنے آ گئی
 بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے ساتھ بیٹھ کرہی حل نکلتےہیں، قمرزمان کائرہ
کوئٹہ کی بلند عمارتوں کے سروے کا فیصلہ
ارکان قومی اسمبلی کے غیر ضروری دوروں پر پابندی عائد
کوہلو، 132 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن کی بحالی میں تاخیر
موجودہ صورتحال میں نقصان صرف پاکستان اور عوام کا ہو رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر