
محمد وسیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کے دیگر کوچنگ اسٹاف کو بھی تبدیل کردیاگیا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان اسپن بولنگ کوچ اور جنید خان اسسٹنٹ کوچ ہوں گے جبکہ حنیف ملک کو فیلڈنگ کوچ اور حنامنور کو ویمنز ٹیم کی منیجر مقرر کیا گیا ہے۔
محمد وسیم اس سے قبل 2020 سے 2022 کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
ایشیاء کپ کی تیاری کے لیے کراچی میں ویمنز ٹیم کے کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 4 روزہ کیمپ میں 28 کھلاڑی شریک ہوں گی جبکہ اس دوران 2 پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News