امریکی محکمہ خارجہ ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے حملوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔ کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ دہشت گردی سے نمٹنےاور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملات پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری میں ہمارا اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ شامل ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ فنڈنگ،انسداد دہشت گردی اور صلاحیت سازی کے پروگرام جاری ہیں۔ پاکستانی فوج کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات بھی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News