Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پرگندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں، پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آگئی۔

انہوں نے بیرسٹر سیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں، ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نکلس چوری کریں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قیمتی گھڑیاں اور قیمتی نیکلس قوم کی ملکیت ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنی چوریوں اور ڈکیتوں کے جرم میں جیل میں قید ہیں، ڈائیلاگ اور بھڑکیں مت ماریں گھڑیوں اور نکلس کی رسیدیں نکالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے اور وفاقی ، صوبائی وزرا شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں ایک اور بھارتی سہولت کاری بے نقاب
آئینی ترمیم کے لیے حکومت نمبر گیم پوری کرپائے گی یا نہیں؟
گزشتہ روز جلسے میں جو تقریر ہوئی اس پر مجھے افسوس ہے، فیصل کریم کنڈی
سوات؛ مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی: سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب سیوریج نالے میں دھماکا
دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر