
پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کو کیسے روکا جائے، حکومت نے سر جوڑ لیے
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت کی اعلیٰ سطح پرمشاورت جاری ہے۔ پٹرولیم ڈیلرزکے ساتھ مذاکرات کی ایک اورکوشش کی تجویززیرغورہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجازت دی توآج رات ہی مذاکرات کیے جائیں گے۔ پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مزید مذاکرات کیلئے وفاقی حکومت نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ ابھی تک ہماراہڑتال کرنے کا فیصلہ حتمی ہے۔
پٹرولیم ڈیلرزنے کل سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ پٹرولیم ڈیلرزنے ہرصورت ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے پٹرولیم ڈیلرزسے پہلے کیے گئے مذاکرات ناکام ہوگئےتھے۔ وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا نے بھی مذاکرات کیے۔
پٹرولیم ڈیلرزکے مطابق ملک بھرمیں پٹرول پمپس رات سے ڈرائی ہونا شروع ہوجائیں گے، پٹرولیم ڈیلرزکل صبح 6 بجے ملک بھر کے پٹرول پمپس بند کردیں گے۔ ملک بھرمیں 14 ہزارڈیلرزاپنے پمپ 5 جولائی سے بند کردیں گے۔
پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے ایک دن سے زائد ہڑتال کا بھی عندیہ دیا ہے، ہڑتال کتنے دن رہےگی، لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔ پٹرول پمپس پرصرف آج تک کااسٹاک موجود ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News