انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے حکم نامے میں کہا کہ تفتیش کے لیے رؤف حسن کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوٹر کے مطابق شریک ملزم نے نیٹ ورک کا انکشاف کیاجس پر تفتیش کرنی ہے۔
اےٹی سی نے کہا کہ شریک ملزم کے بیان کی روشنی میں رؤف حسن کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا، شریک ملزم نے نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش میں انکشاف کیا، بارود مہیا کرنے والے نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش ابھی کرنی ہے۔
اےٹی سی کہا کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیاجاتا، رؤف حسن کو 2 اگست کو عدالت پیش کیاجائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے رؤف حسن کا روزانہ کی بنیاد پرمیڈکل چیک اپ کرانے کی ہدایت بھی کی۔ انسداددِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News