سری لنکا کے سابق انڈر-19 کے کپتان دھمیکا نروشنا کو 41 سال کی عمر میں ان کے گھر کے باہر گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔
سری لنکا کے شہر گال میں نامعلوم مسلح افراد نے انڈر-19 ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گھر کے باہر گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔
سری لنکن پولیس کے مطابق نامعلوم افرد نے 41 سالہ دھمیکا نروشنا کو گھر کے باہر گولیوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے، جب کہ حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دھمیکا نروشنا نے نے 2004 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، انہوں نے 2000 میں سری لنکا انڈر-19 ٹیم میں ڈیبیو کیا اور پھر 2002 میں انہیں ٹیم کی قیادت سونپی گئی، وہ ایک بہترین آل راؤنڈر تھے جو بنیادی طور پر باؤلنگ کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن بیٹنگ بھی اچھی کرلیا کرتے تھے۔
دھمیکا نروشنا کو سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کا موقع کبھی نہیں ملا لیکن انہوں نے سری لنکا کی کپتانی کرنے والے اینجلو میتھیوز سمیت اپل تھرنگا اور فریوز مہروف کے ساتھ انڈر-19 اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News