گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ میں عالیہ حمزہ کی گرفتاری کے معاملے میں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی خصوصی عدالت میں عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عالیہ حمزہ کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت منظورکی۔
سینڑل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، سیالکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پربھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News