Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے، قانونی مسودہ لانے کی تیاری

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ تاثردیا جارہا ہے جومرضی کرے آپ کوکچھ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرٹیکل 6 لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجا جائے گا، تحریک انصاف پرپابندی لگانے جارہے ہیں۔

عطاتارڑنے کہا کہ بیرون ملک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، حکومت چاہتی ہے ملک میں معاشی،سیاسی استحکام آئے، ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کی جارہی ہے، تاثردیا جارہا ہے جومرضی کرے آپ کوکچھ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ قوم کے سامنے 7 خون معاف کے نام سےٹریلرچلایا جا رہا ہے، عوام کوریلیف دینے کے حوالے سے ہمارے اہداف مقررہیں، سائفر کا ڈرامہ، 9 مئی حملہ کریں کوئی پوچھنے والانہیں، بانی پی ٹی آئی بدترین فاشسٹ حکمران تھے، سیاسی مخالفین کی خواتین کوجیلوں میں ڈالنےکی روایات ڈالی گئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ن لیگ کے آدھے لیڈرجیل میں تھے، شہبازشریف نےساتھ چلنےکی بات کی، شہبازشریف کوپتہ تھاجیلوں میں ڈالاجارہاہے لیکن میثاق جمہوریت کی بات کی، گالم گلوچ کےکلچرنےمعاشرےمیں تقسیم پیدا کی، ہماری دانشمندی، تحمل، برداشت کوکمزوری سمجھاگیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ زین قریشی بتائیں انہوں نےاسرائیلی بزنس مین کے ساتھ کیوں ڈنرکیا؟ ملک کے ساتھ کھلواڑ بہت ہوگیا، 2014 کےدھرنوں سے آج تک مخصوص ذہنیت کوپروان چڑھایاگیا، پاکستان اورتحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکے۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو بن مانگے ریلیف دیا، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکرنے جارہے ہیں، جن خواتین کی حق تلفی ہوئی وہ سمجھتی ہیں نظرثانی دائرکی جائے۔

عطا تارڑنے کہا کہ  پی ٹی آئی نےفارن فنڈنگ کیس میں6 سال تک اسٹے لیا، بانی پی ٹی آئی کا پوراخاندان 9 مئی کوجلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھا، بانی پی ٹی آئی نے انتشار، تشدد کی سیاست کوفروغ دیا، 9 مئی کوذاتی مفاد کے لیے ملکی مفادپرحملہ کیاگیا، وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کاکیس کرے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کوواپس لے کرآئے، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کوپناہ گاہیں دیں، بانی پی ٹی آئی کودہشت گردوں کوبسانےکااختیارکس نےدیا؟ بانی پی ٹی آئی کی ملک دشمنی صاف ظاہر ہے، بانی پی ٹی آئی نے سائفرکا ڈرامہ کیا، سائفرکیس بانی پی ٹی آئی کےخلاف تگڑاکیس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگر ہم نے آج کوئی قدم نہ اٹھایا تو ہم عالمی سطح پر بہت پیچھے ہوجائیں گے، وزیرداخلہ سندھ
رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا
انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا؛ بھارتی سازش بے نقاب
یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان بحریہ کا خصوصی پرومو جاری
قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے، صدر مملکت
طلبہ کو ملکی اور غیرملکی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر