
وزیر اعظم کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
گذشتہ روز 10 دہشتگردوں نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تاہم اس دوران 8 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ تمام دہشگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں نے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد ، حوالدار ظل حسین ، حوالدار شہزاد احمد ، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ہم حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اور جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News