دبئی ایئرپورٹ پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا گرفتاری کے حوالے سے تردیدی ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں راحت فتح علی خان نے بتایا کہ میں دبئی میں اپنے گانے ریکارڈ کرنے آیا ہوں، فینز گھٹیا افواہوں پر کان نہ دھریں، ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ دشمن کی چال ہےاس چال کو میرے فینز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اللہ کے بعد میرے فینز کی دعائیں ساتھ ہیں مجھے کچھ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی سپر ہٹ گانوں کے ساتھ اپنے ملک واپس آؤں گا۔
راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر ہلکی پھلکی چیکنگ ہوئی جو کسی کی بھی ہوسکتی ہے، دشمن چاہتا ہے کہ کسی طرح سے میرا نام خراب ہو جائے۔
ویڈیو بیان میں گلوکار راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ گرفتاری کی خبریں بکواس اورجھوٹ پرمبنی ہیں، اور میں اس وقت دبئی میں اپنے گانوں کی ریکارڈنگ کر رہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News